10 اگست 2014 - 15:27
شام، خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک

شام میں مشرقی شہر دیر الزور میں دو خودکش دھماکے میں سات عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابقیہ خودکش حملہ دہشت گرد تنظیم دولت الاسلامیہ فی العراق و الشام داعش کے دہشت گردوں نے کیا۔

پہلا حملہ غرانیج علاقے کے نزدیک فوج کی چیک پوسٹ کے دروازے پر کیا گیا جس میں سات عام شہری ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ آس پاس کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئی اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
دوسرا حملہ ترکی کے سرحدی علاقے الحسکہ کے قامشلی شہر میں ہوا جمعہ بازار نامی ایک گوشت کی مارکٹ میں دھماکہ ہوا جس میں ایک 12 سالہ بچی ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ جمعے کو بھی دہشت گردوں نے الحسکہ سٹی پر مارٹر گوکے فائر کئے تھے جن میں کچھ علاقے کے تل حجر میں لگے جس میں دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئےتھے۔
شام کی فوج نے شمالی مشرقی صوبے کی سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
ادھر دہشت گردوں نے دار الحکومت دمشق کے شہری علاقوں پر مارٹر فائر کئے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
فوج کے ہاتھ شکست کھانے والے دہشت گرد اب شہریوں اور عام لوگوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

.......

/169